انٹرنیشنل

بھارت کے شہر ساؤتھ دہلی میں 9 سالہ لڑکی سے 13 سالہ لڑکے کی زیادتی

دہلی 26 اگست 2017
(مخن لطیف چیف رپوٹر نیوز وائس آف کینیڈا)
بھارت کے شہر ساؤتھ دہلی میں 13سالہ لڑکے نے 9سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔
تفصیلات کے مطابق 13سالہ لڑکے کو پولیس نے تب حراست میں لیا جب لڑکی نے اپنے والدین کو بتایا کہ اسکے ہمسائے میں رہنے والا لڑکا کھیلنے کے بہانے روز آکر اس کے ساتھ زیادتی کرتا ہے تاہم اسکے اس بیان کے بعد لڑکی کےاہلخانہ کی جانب سے لڑکے کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی اور پولیس نے لڑکے کو حراست میں لےلیا۔
دوران حراست لڑکے نے اس بات کا اعتراف کرلیا کہ وہ لڑکی کے گھر تب جاتا تھا جب لڑکی کے ماں اور باپ دونوں کام پر چلے جاتے تھے اور پھر کھیل کے بہانے اسکے گھر جاکر موقع پاتےہیں لڑکے کو کئی بار زیادتی کا نشانہ بنا چکا تھا۔ 9سالہ لڑکی کا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے تاہم اسی وجہ سے لڑکی کا باپ ایک ہوٹل اور اسکی ماں ایک فیکٹری میں کام کرتے ہیں، مزید یہ کہ پولیس کی جانب سے تفتیش اور لڑکے کے اقرار جرم کے بعد پولیس نے 13سالہ نواجوان کو بچوں کی جیل میں منتقل کردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button