پاکستان
ممتاز بھٹو کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ، لاڑکانہ سے الیکشن لڑنے کا امکان
لاڑکانہ 26 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
ممتاز بھٹو نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتتگو کرتے ہوئے معروف اینکر جنید سلیم نے دعوی کیا ہے کہ سابق گورنر سندھ اور بھٹو خاندان سے تعلق رکھنے والے رہنما ممتاز بھٹو نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ممتاز بھٹو اپنی جماعت کو تحریک انصاف میں ضم کر دیں گے۔ ممتاز بھٹو کو سندھ سے پیپلز پارٹی کے صفائے کا ٹاسک دیا جائے گا۔ جبکہ ذوالفقار علی بھٹو کے کزن آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کے گڑھ لاڑکانہ سے میدان میں اتریں گے۔