ایڈیٹرکاانتخاب

عدالت حکم دے تو پرویز مشرف کو گرفتار کر کے پیش کر سکتے ہیں،احسن اقبال

اسلام آباد 26 اگست 2017
(صبیحہ چیف رپوٹر نیوز وائس آف کینیڈا)
عدالت حکم دے تو پرویز مشرف کو گرفتار کر کے پیش کر سکتے ہیں،احسن اقبال
پرویز مشرف اب فوجی نہیں رہے بلکہ وہ سویلین اور سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں، لہٰذا وہ ایک سیاسی کارکن ہیں، وہ بھی اسی طرح آئین و قانون کے آگے جواب دہ ہیں، جس طرح نواز شریف تھے، انہیں راہ فرار اختیار نہیں کرنی چاہیے بلکہ پاکستان آ کر اپنے مقدمات کا سامنا کرنا چاہیے، روس، چین اور دیگر کئی ممالک نے امریکی پالیسی مسترد کر دی اور پاکستان کے حق میں بیان دیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے پورے ملک کو ایک کر دیا،نواز شریف آج بھی ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں انہیں سیاست سے الگ نہیں کیا جا سکتا، وفاقی وزیر داخلہ کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پرویز مشرف اب فوجی نہیں رہے بلکہ وہ سویلین اور سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں، لہٰذا وہ ایک سیاسی کارکن ہیں، وہ بھی اسی طرح آئین و قانون کے آگے جواب دہ ہیں، جس طرح نواز شریف تھے، انہیں راہ فرار اختیار نہیں کرنی چاہیے بلکہ پاکستان آ کر اپنے مقدمات کا سامنا کرنا چاہیے،، عدالت حکم دے تو پرویز مشرف کو گرفتار کر کے پیش کر سکتے ہیں، روس، چین اور دیگر کئی ممالک نے امریکی پالیسی مسترد کر دی اور پاکستان کے حق میں بیان دیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے پورے ملک کو ایک کر دیا،نواز شریف آج بھی ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں انہیں سیاست سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔
جمعہ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ کراچی میں کسی کو انتشار پیدا کرنے نہیں دیں گے، پرویز مشرف اب فوجی نہیں سویلین ہیں، مشرف پر اب وہی قانون لاگو ہوتے ہیں جو دوسروں پر ہوتے ہیں، نواز شریف پاکستانی سیاست میں ادا کرتے رہیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے پورے ملک کو ایک کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ نئی پالیسی پر خود امریکہ میں سوالات اٹھنے شروع ہو گئے ہیں، عدالت حکم دے تو پرویز مشرف کو گرفتار کر کے پیش کر سکتے ہیں، عدالتی فیصلے کی وجہ سے ملک کو 14ارب ڈالرز کا نقصان ہوا، پاکستان افغانستان میں امن کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا۔
احسن اقبال نے کہا کہ روس، چین اور دیگر کئی ممالک نے امریکی پالیسی مسترد کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں، نواز شریف کو اب سیاست سے الگ نہیں کیا جا سکتا، امریکہ کی نئی پالیسی کے بعد پوری قوم متحد ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی پالیسی کو سب نے مسترد کر دیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ نواز شریف آج بھی مقبول ترین لیڈر ہیں، ہم کسی سیاسی جوڑ توڑ کا حصہ نہیں ہیں، ہمارے دشمن چاہتے ہیں کہ سی پیک منصوبہ رک جائے، امریکہ کی نئی پالیسی کے بعد قوم متحد ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button