پاکستان

ریلوے کا عید الاضحی پرکرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان

لاہور 25 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے عید الاضحی کے موقع پرصارفین کو کرایوں کی مد خصوصی عید پیکیج دینے کا اعلان کر دیا ہے، پیکیج کے مطابق عید کے تینوں دنوں کرایوں میں 25 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ رعائت پاکستان ریلویز کی تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز پر دستیاب ہو گی۔ پاکستان ریلویز عید کے موقعے پر کراچی اور کوئٹہ سمیت ملک بھر میں سفری سہولتیں فراہم کرنے کے لئے پانچ خصوصی ٹرینیں بھی چلائے گاجبکہ زیادہ سے زیادہ مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے معمول کی ٹرینوں میں اضافی کوچز لگائی جائیں گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button