ایڈیٹرکاانتخاب

تحریک طالبان نے اہم شخصیات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر لی

اسلام آباد 25 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
تحریک طالبان نے اہم شخصیات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر لی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق قومی اخبار میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا کہ حملہ آور پہنچ چکے ہیں جس کے پیش نظر آئندہ 72 گھنٹے نہایت اہم قرار دئے جا رہے ہیں۔ دہشتگردوں نے سکیورٹی افسران سمیت سیاسی شخصیات اور عوامی مراکز کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔
یہ منصوبہ بندی کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے شہر یار محسود اور گیدڑ گروپ نے کی جس میں لاہور سمیت ملک کے اہم شہروں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ حساس تنصیبات ، سکیورٹی افسران اور عوامی مراکز سمیت سیاسی شخصیات کو نشانہ بنانے کے لیے 6 سے 8 حملہ آوروں کو مختلف شہروں میں پہنچا دیا گیا ہے۔ دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر حساس اداروں نے پیشگی دہشتگردی کی اطلاعات متعلقہ اداروں کو بھجوا دی ہیں۔
باخبر ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں قونصلیٹ ، غیر ملکی فوڈ چین اور عوامی مقامات پر دہشتگرد حملوں کا خطرہ ہے۔ دوسری جانب کالعدم تنظیم کے گیدڑ گروپ نے تعلیمی اداروں ، چرچوں، پارکوں اور سرکاری تنصیبات سمیت چینی باشندوں کو بھی دہشتگردی کا نشانہ بنائے جانے کا منصوبہ ہے۔ دہشتگردوں نے سیاسی شخصیات کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو بھی ٹارگٹ کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ ملک کے سکیورٹی اداروں نے متعلقہ حکام کو اس حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے جس میں اہم شخصیات کی سکیورٹی میں اضافہ کرنے اور اہم مقامات پر سکیورٹی اہلکاروں کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button