پاکستان

امریکہ کی بجائے چین اور روس کا دورہ کرونگا،خواجہ آصف

اسلام آباد 25 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کی بجائے چین اور روس کا دورہ کرنے جا رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہ اکہ انہیں جمعرات اور جمعہ کو امریکہ کا دورہ کرنا تھا اور امریکہ جانے سے قبل ہمیں نئی افغان پالیسی پر سوچ بچار کا وقت درکار تھا۔ تاہم اب وہ امریکہ کی بجائے روس اور چین کا دورہ کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا جائے کہ پاکستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہیں کہاں ہیں۔ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ 4سال میں 5بار ماسکو جا چکے ہیں ماسکو سے پاکستان کے بہترین تعلقات قائم ہو چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button