ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد عامر جان نے سول آفیسر کلب میں فٹنس کلب کا افتتاح کر دیا
گوجرانوالہ 24 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد عامر جان نے سول آفیسر کلب میں فٹنس کلب کا افتتاح کر دیا نئے فٹنس کلب میں مزید جدید مشینوں کا بھی اضافہ کیا گیا ہے ،فٹنس کلب کو آج ممبران کے لیے کھول دیا جائے
گا ۔افتتاح کے بعد ڈپٹی کمشنر محمد عامر جان نے مختلف ایکسرسائز مشینوں کا معائنہ کیا اور ورزش بھی کی ۔اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ
نیا فٹنس کلب سول آفیسر کلب میں بہترین اضافہ ہے جس سے کلب کے ممبران ماہر فٹنس ٹرینر ی مدد سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے اپنی فٹنس کو مزید بہتر بناسکیں گے ۔
سیکرٹری سول آفیسر کلب عدنان شہزاد نے نئے فٹنس جم میں کیے جانے والے اضافے اور ایکسرسائز مشینوں کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جم میں جدید الیکٹرانک فٹنس مشینوں کا بھی اضافہ کیا گیا ہے ۔
ڈپٹی کمشنر سول آفیسر کلب کے مختلف حصوں کا بھی دورہ کیا اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی کو بیڈمنٹن کورٹ میں کھلاڑیوں کے بیٹھنے کے لیے صوفے فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ۔انہوں نے کہا کہ جلد سول آفیسر کلب کو مزید بہتر بنایا جائے گا اور ممبران کے لیے سہولیات میں بھی اضافہ کیا جائے گا ۔انہوں نے سیکرٹری سول آفیسر کلب اسسٹنٹ کمشنر سٹی عدنان شہزاد کی آفیسر کلب کے لیے خصوصی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ کلب کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں ۔
افتتاح کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طارق قریشی ،اسسٹنٹ کمشنر سٹی عدنان شہزاد ،سب رجسٹرار اربن ذولفقار علی بھون بھی ہمراہ تھے ۔