ایڈیٹرکاانتخاب

ایس ای سی پی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی 7 کمپنیوں کا ریکارڈ نیب لاہور کے حوالے کر دیا

اسلام آباد 24 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
ایس ای سی پی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی 7 کمپنیوں کا ریکارڈنیب لاہور کے حوالے کر دیا معتبر ذرائع کے مطابق جوائنٹ ڈائریکٹر ایس ای سی پی علی عدنان کی جانب سے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نیب کو ریکارڈ جمع کروادیا گیا ہے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی جن 7 نجی کمپنیوں کا ریکارڈ نیب لاہور کے حوالے کیا گیا ان میں سی این جی پاکستان،سپینسر ڈسٹری بیوشن، ہجویری ہولڈنگ گلف انشورنس، ایچ ڈی ایس سیکورٹیز،سپینسرفارمیسی،ہجویری مضاربہ کمپنی کے نام شامل ہیں اس حوالے سے ذرائع کا مذید کہنا تھا کہ ایس ای سی پی کی جانب سے اسحاق ڈار کے ساتھ ساتھ ان کی اہلیہ دو بیٹوں اور بہو کی کمپنیوں سے متعلق ریکارڈ بھی جمع کروایا گیا ہے ریکارڈ میں فارم 21،فارم 29، سرٹیفکیٹس آف ان کارپوریشن، میمورنڈم آف ایسوسی ایشنز بھی شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button