پاکستان

کلثوم نواز کو بلد کینسر کا مرض لاحق ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں: رانا ثناء اللہ

لاہور 24 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ کلثوم نواز کو بلڈ کینسر کا مرض لاحق ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی بیماری کے حوالے سے وضاحت دی گئی ہے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کو بلڈ کینسر کا مرض لاحق ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ کلثوم نواز کو گلے کی ایک مخصوص بیماری ہے جس کا علاج لندن میں شروع کر دیا گیا ہے۔ ان کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی بعض خبریں بے بنیاد ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے مزید بتایا ہے کہ کلثوم نواز کا علاج 2 ہفتے تک جاری رہے گا۔ علاج مکمل کروانے کے بعد بیگم کلثوم نواز پاکستان واپس آجائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button