زندگی بچانے والی ادویات کی مقررہ نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنانے کے وفاقی کابینہ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں،سائرہ افضل تارڑ
اسلام آباد 24 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
اس سے زندگی بچانے والی ادویات کی مارکیٹ میں دستیابی یقینی ہوگی ادویات کی مقررہ اور سستے داموں فراہمی کی منظوری ہماری حکومت کی ادویات کی قیمتیں مقرر کرنے کے لئے دی جانے والی پہلی ڈرگ پراسسنگ پالیسی کے عین مطابق ہے،)وفاقی وزیر برائے قومی صحت
وفاقی وزیر برائے قومی صحت خدمات سائرہ افضل تارڑ نے زندگی بچانے والی ادویات کی مقررہ نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنانے کے وفاقی کابینہ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔ وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ اس سے زندگی بچانے والی ادویات کی مارکیٹ میں دستیابی یقینی ہو جائے گی اور ادویات کی مقررہ اور سستے داموں فراہمی کی منظوری ہماری حکومت کی ادویات کی قیمتیں مقرر کرنے کے لئے دی جانے والی پہلی ڈرگ پراسسنگ پالیسی کے عین مطابق ہے ۔
وزیر نے کہا کہ وفاقی کابینہ کی منظور کردہ قیمتیں ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2015ء کی شقوں کے عین مطابق ہیں اور یہ قیمتیں درآمد کنندگان اور ادویات ادویات تیار کرنے والے اداروں کے مطالبہ کے مطابق ہیں ۔وفاقی کابینہ کے اس اقدام سے ہیپاٹائٹیس سی میں مبتلا مریضوں ، گردوں کی صفائی کروانے والے مریضوں ، انفیکشن میں مبتلا نوزائیدہ بچوں ، خناق ، ہیپاٹائٹیس بی اور دیگر امراض کو علاج کی ادویات دستیاب ہوں گی ۔
اس کے علاوہ آنتوں کے امراض ، خون کی کمی ، ائرن کی کمی ، کیلشیم ، وٹامنز بیکٹریائی انفیکشن ، ہڈیوں کے بھر بھرے ہونے ، جلد کی انفیکشن دمہ ، پارکنسن ، خون جمنے کے مرض، ذہنی تنائو،بلند فشار خون ، خشک آنکھوں ، خون بہنے ، سرطان کے مریضوں میں الٹیوں اور بے ہوشی کی معیاری ادویات مقررہ نرخوں پر دستیاب ہوں گی ۔ اس فیصلہ کے نتیجہ میں نئی نئی ادویات کی مارکیٹنگ ہوگی جس سے نہ صرف مریضوں کو زندگی بچانے والی ادویات دستیاب ہوں گی ۔
بلکہ مسابقت سے معیار بہتر ہو گا۔وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے مزید کہا کہ وفاقی کابینہ کی طرف سے زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتوں اور دستیابی کی منظوری سے مارکیٹ میں پہلے سے علاج کی دستیاب ادویات کے ضمن میں مسابقت ہو گی ۔ انہوں نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ سستے داموں معیاری ادویات تک رسائی ہر شہری کا حق ہے اور ہم اس ضمن میں آخری حد تک اپنی کوششیں رکھیں گے ۔
ڈرگ پرائسنگ کمیٹی نے 113نئی ادویات کی قیمتوں کی سفارش کی ہے اس کمیٹی میں تمام صوبوں کے محکمہ ہائے صحت ، وزارت خزانہ ، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے نمائندے شامل ہیں اور کمیٹی کے اجلاسوں میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان اور ادویات سازی کی صنعت کے نمائندے بھی مبصر کے طور پر شرکت کرتے ہیں۔ ۔۔۔۔