انٹرنیشنل

کینیڈا میں نسل پرستی کے خلاف ہزاروں افراد کااحتجاج

(نصیر ظفر ریزیڈنٹ ایڈیٹر کینیڈا نیوز وائس آف کینیڈا)
کینیڈا کے شہر ونکوور میں ہزاروں افراد نے فسطائی گروہوں اور نیونازی ازم کے خلاف احتجاج کیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فسطائیت اور نیو نازی ازم کے خلاف ونکوور کی سڑکوں پر مارچ کرنے والوں کی تعداد ایک محتاط اندازے مطابق 14 ہزار سے زیادہ تھی۔ مظاہرین تارکین وطن کے لئے ملک کی سرحدیں کھولنے اور نسلی و مذہبی تنوع کا احترام کرنے کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔
کئی مقامات پر نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ کرنے والے لوگوں کا سامنا، فسطائی گروہوں کے حامیوں سے بھی اور دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔اس موقع پر پولیس کو مداخلت کرنی پڑی پڑا جس کے باعث کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔اس رپورٹ کے مطابق ونکوور پولیس نے کم سے کم پانچ افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button