سی آئی اے پولیس نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عید الفطر کے روز اویس پلازہ کے مالک حاجی محمد یوسف کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والا مرکزی ملزم شاہد اپنے ساتھی ملزم سمیت گرفتار۔
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
اویس پلازہ کے مالک حاجی محمد یوسف کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والا مرکزی ملزم ساتھی سمیت سی آئی اے پولیس کے ہاتھوں گرفتار۔ملزم کی گرفتاری پولیس کے لئے چیلنج تھی ۔
ملزمان خواہ کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں ۔ پولیس کی پہنچ سے دور نہیں ۔جرائم پیشہ اور شر پسند عناصر کا ہر جگہ پیچھا کریں گے ۔بد امنی پھیلانے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔ شہریوں کو ہر صورت امن کی فضا فراہم کریں گے ۔
سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان ۔
سی آئی اے پولیس نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عید الفطر کے روز اویس پلازہ کے مالک حاجی محمد یوسف کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والا مرکزی ملزم شاہد اپنے ساتھی ملزم سمیت گرفتار۔ تفتیش جاری ۔ اہم انکشافات کی توقع ۔ تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے روز تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ عثمانیہ ہوٹل والے گلہ کے رہائشی شہر کی مشہور کاروباری شخصیت اور اویس پلازہ کے مالک حاجی یوسف کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم شاہد اپنے ساتھی حافظ شکیل سمیت تفتان بارڈر سے سی آئی اے پولیس کے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ۔ واضح ہو کہ اس قتل کے بعد تاجر تنظیموں نے احتجاج کئے ۔ہڑتالیں کیں اور شہر بھر میں ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے بینرز لگوائے ۔ تاجر کے قتل سے علاقے میں خوف کی فضا چھا گئی اور تاجر برادری عدم تحفظ کا شکار ہونے لگی ۔سماجی تنظیموں کے ساتھ ساتھ ہر مکتبہ فکر کے نمائندہ اشخاص نے ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے اپنے اپنے پلیٹ فارم پر قراردایں منظور کیں ۔ملزمان کی گرفتاری پولیس کے لئے چیلنج بن گئی ۔حالات کے پیش نظر سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز محمد ندیم کھوکھر کو مناسب ہدایات جاری کیں ۔ مزید براں سی پی او نے ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ کو بھی ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے مختلف زاویوں پر کام کرنے کو کہا اور سپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر انہیں ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے ا حکامات جاری کئے۔اے ایس آئی محمد ا رشد بھٹے وڈ ،محمد ا دریس ، غلام مرتضیٰ، ساجد حسین پر تشکیل دی گئی خصوصی ٹیم نے ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے مختلف زاویوں پر کام شروع کیا ۔سی آئی اے کی پولیس ٹیم مدعی مقدمہ سے ملی ۔حالات و واقعات کا جائزہ لیا اور پیشہ و ارانہ مہارت و سائنسی آلات کی رہنمائی سے ملزمان کا پیچھا کیا ۔شب و روز محنت کے بعد پولیس ٹیم ملزمان محمد شاہد اور حافظ شکیل سکنہ رحمان پورہ کو تفتان بارڈر سے گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی ۔ واضح ہو کہ عرصہ مفروری کے دوران خطرناک ملزمان نے مقدمہ کے مدعی اور گواہان کو بھی بذریعہ ٹیلی فون قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مقدمہ کی پیروی میں خود کا باز رکھیں ۔ ورنہ ان کا بھی حاجی یوسف والا حال ہو گا ۔ملزمان نہایت شاطر اور چالاک ہیں۔تفتیش جاری ہے ۔ اہم انکشافات کی توقع ہے ۔ملزمان کی گرفتاری پر کاروباری حلقوں نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ۔ جب کہ سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ۔ انہوں نے سی آئی اے ٹیم کے لئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا ۔ اس موقع پر سی پی او کا کہنا ہے کہ ملزمان خواہ کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں ۔ پولیس کی پہنچ سے دور نہیں ۔جرائم پیشہ اور شر پسند عناصر کا ہر جگہ پیچھا کریں گے ۔بد امنی پھیلانے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔ شہریوں کو ہر صورت امن کی فضا فراہم کریں گے