دنیا بھر میں پناہ گزینوں کی میزبانی کے حوالے سے پاکستان بدستور سرفہرست
اسلام آباد21 اگست 2017
(نیوز وی او سی پاکستان ذرایع)
دنیا بھر میں پناہ گزینوں کی میزبانی کے حوالے سے پاکستان بدستور سرفہرست ہے۔ یہ بات پناہ گزینوں کیلئے قائم اقوام متحدہ کے ادارہ یواین ایچ سی آر کی ایک رپورٹ میں کہی گئی ہے۔اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اس وقت 14لاکھ 50ہزار سے زائد پناہ گزینوں کی میزبانی کررہا ہے جو بیشتر افغان پناہ گزین ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ پاکستان گزشتہ تین دہائیوں سے لاکھوں پناہ گزینوں کی میزبانی کررہاہے اور اس مقصد کیلئے عالمی برادری کوپاکستان کے ساتھ تعاون اورمدد کیلئے وسائل بروئے کارلانا ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق رجسٹرڈ افغان پناہ گزینوں کی رضاکارانہ وطن واپسی کا سب سے بڑا پروگرام بھی پاکستان میں جاری ہے۔رپورٹ کے مطابق مارچ 2002سے لیکر اب تک یواین ایچ سی آر کے تعاون سے 41لاکھ افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی ہوئی ہے۔