پاکستان

سردار ایاز صادق کے حلقہ میں فاضلیہ کالونی کے مکینوںکا پانی کی عدم دستیابی اور سڑکوں کی خستہ حالی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

لاہور 21 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
اسپیکر قومی اسمبلی سے مسائل حل کرانے اور فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے حلقہ کے علاقے فاضلیہ کالونی کے مکین پانی کی عدم دستیابی اور سڑکوں کی خستہ حالی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ‘اہل علاقہ نے اسپیکر قومی اسمبلی سے مسائل حل کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پانی دو پانی دو کی صدائیں بلند کرنے والے ان مظاہرین کا تعلق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے حلقہ انتخاب کیعلاقہ فاضلیہ کالونی سے ہے جہاں کے مکین پانی کی عدم دستیابی اور سڑکوں کی خستہ حالی پر سراپا احتجاج بن گئے۔
مظاہرین کا کہنا تھاکہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور مسلم لیگ ن کے بلدیاتی نمائندے ووٹ لینے تو آتے ہیں اور بلندوبانگ دعوے بھی کرتے ہیں لیکن پانی کی فراہمی اور سڑکوں کی تعمیر جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو ہمیشہ نظر انداز کیا جاتا مظاہرین کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن کی قیادت ووٹ کے تقدس کی بات تو کرتی ہیں لیکن ہمارے دیئے ہوئے ووٹ کے تقدس کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا جا رہاگرمی ہو یا سردی پانی کی عدم فراہمی اور سڑکوں کی خستہ حالی فاضلیہ کالونی کے رہائشیوں کا مقدر ہی بنی رہتی ہیں تاہم احتجاج کے ذریعے ووٹرز نے حکام بالا کے ضمیر کو جھنجوڑنے کی کوشش ضرور کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button