پاکستان

کوئی بھی ’’انقلابی ڈرامہ ‘‘نوازشر یف اور انکے خاندان کو جیل سے نہیں بچاسکتا ‘ عمران خان

لاہور 21 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
نوازشریف اورآصف زرداری نے ملک کونقصان پہنچایا یہ دونوں پیسہ لوٹ کرملک سے باہرلے گئے ہیں ہمیں اس ملک کو ان لوگوں سے بچاناہے‘شر یف خاندان کو اب نیب کے نام سے بھی ڈر آتا ہے مگر نیب بھی شریف خاندان کے احتساب کے معاملے میں سنجیدہ نظر نہیں آتا اس لیے سپر یم کورٹ کا کیسز کی نگرانی کر نا ضروری ہے ‘ نواز شریف اپنے تیس سالہ اقتدار میں صرف اپنے خاندان کی خوشحالی والا انقلاب لائے ہیں‘گفتگو
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی بھی ’’انقلابی ڈرامہ ‘‘نوازشر یف اور انکے خاندان کو جیل سے نہیں بچاسکتا ‘ نوازشریف اورآصف زرداری نے ملک کونقصان پہنچایا یہ دونوں پیسہ لوٹ کرملک سے باہرلے گئے ہیں ہمیں اس ملک کو ان لوگوں سے بچاناہے‘شر یف خاندان کو اب نیب کے نام سے بھی ڈر آتا ہے مگر نیب بھی شریف خاندان کے احتساب کے معاملے میں سنجیدہ نظر نہیں آتا اس لیے سپر یم کورٹ کا کیسز کی نگرانی کر نا ضروری ہے ‘ نواز شریف اپنے تیس سالہ اقتدار میں صرف اپنے خاندان کی خوشحالی والا انقلاب لائے ہیں۔
اپنے ایک انٹر ویو میں عمران خان نے کہا کہ نوازشریف جیل سے بچنے کیلئے انقلاب اور ووٹ کے تقدس کے ڈرامے کر رہے ہیں مگر وہ اپنے اس ایجنڈے میں کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گے اور اڈیالہ جیل میں نوازشریف کاکمرہ تیارہے اور انکو آخر کار جیل ہی جانا پڑ یگا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام میرے ساتھ ہے توکیامیرے لئے لوٹ مارجائزہی ججزنے کسی ملزم کواتناموقع نہیں دیاجتنانوازشریف کودیا مگر اسکے باوجو د نوازشر یف اور انکا خاندان اپنی بے گناہی ثابت نہیں کر سکا کیونکہ اصل میں نوازشر یف اور انکا خاندان بے گناہ نہیں بلکہ کر پٹ ہے اور ایسے کر پٹ لوگ قوم کے سب سے بڑے دشمن ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button