پاکستان
سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے پریس کانفرنس کا اعلان کر دیا
اسلام آباد 19 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے پریس کانفرنس کا اعلان کر دیا ہے ۔ چودھری نثار علی خان کل شام 5 بجے پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔ترجمان کے مطابق پریس کانفرنس پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ہو گی۔ ذرائع کے مطابق چودھری نثار علی خان پریس کانفرنس میں اپنی کارکردگی پر بات کریں گے اور پرویز رشید کی جانب سے کی گئی تنقید کا جواب بھی دیں گے۔