پاکستان
نواز شریف کی پانامہ فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کو نمبر الاٹ کر دیا گیا
اسلام آباد 19 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
اسحاق ڈار کل اور نواز شریف کے بچے آئندہ ہفتے اپیل دائر کریں گے
نواز شریف کی پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کے لیے دائر کی گئی اپیل کو نمبر الاٹ کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آفس نے نواز شریف کی پانامہ فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کو 298/17، 297/17 اور 299/17 نمبر الاٹ کیا۔ جبکہ اسحاق ڈار کی جانب سے پانامہ فیصلے پر نظرثانی کی اپیل آج سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز اور ان کی صاحبزادی مریم نواز آئندہ ہفتے سپریم کورٹ کے پانامہ فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل دائر کریں گے۔