Draft

درجنوں وارداتوں میں ملوث علی رضاعرف علی موٹر سائیکل چور گینگ اور نصیر عرف نصیرو ڈکیت گینگ کے پانچ ارکان گرفتار۔

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
تھانہ گکھڑ منڈی کی کارروائی
درجنوں وارداتوں میں ملوث علی رضاعرف علی موٹر سائیکل چور گینگ اور نصیر عرف نصیرو ڈکیت گینگ کے پانچ ارکان گرفتار۔
ایک لاکھ روپے نقدی ، 5موٹر سائیکل، چار پسٹل اور آٹھ موبائل فونز برآمد
گکھڑ منڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کارروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ دونوں علی رضا عرف علی موٹر سائیکل چور گینگ اور نصیر عرف نصیرو ڈکیت گینگ کے پانچ ارکان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ایک لاکھ روپے نقدی ، 5موٹر سائیکل، چار پسٹل اور آٹھ موبائل فونز برآمدکئے ہیں ۔گرفتار ملزمان میں علی رضا ، محمد نعیم ساکنان لدھے و الا وڑائچ اور کامران ،نصیر عرف نصیرو وطارق ساکنان چک احسان شامل ہیں ۔جب کہ گینگ کے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے جا بجا ریڈ کئے جا رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے گکھڑ منڈی کے نو اح میں وارداتوں کے انسداد کے لئے ایس پی صدر کامران ممتاز کو خصوصی احکاما ت جاری کئے ۔ جس پر ایس ایچ تھانہ گکھڑمنڈی کے ایس ایچ او فرحت نواز چٹھہ نے ٹیم تشکیل دے کر پیشہ وارانہ امور اور سائنٹیفک آلات کے بدولت نصیر اور علی رضا گینگ کے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ملزمان کے قبضہ سے مختلف وارداتوں میں چرائے و چھینے جانے والے 5موٹر سائیکل ، ایک لاکھ روپے نقدی، آٹھ موبائل فونز اور چار پسٹل برآمد کئے گئے۔ ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ کینٹ ،صدر وزیر آباد اور گکھڑمنڈی اور دیگر علاقوں میں چوری و رہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔تفتیش جاری ہے ۔اہم ا نکشافات کی توقع ہے ۔دونوں گروہوں کی گرفتاری پر سٹی پولیس آفیسراشفاق خان نے ایس ایچ او تھانہ گکھڑ منڈی اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے ۔سماجی حلقوں نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ضلعی پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button