ایڈیٹرکاانتخاب

جماعت اسلامی بھی ن لیگ کیساتھ ہاتھ ملانے کیلئے تیار

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
جماعت اسلامی بھی ن لیگ کیساتھ ہاتھ ملانے کیلئے تیار ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ ن لیگ نے جماعت اسلامی کو بھی اپنے ساتھ کھڑا ہونے کیلئے رضامند کر لیا ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق خود تو نواز شریف کیخلاف ہیں تاہم ان کی جماعت ن لیگ کیلئے ہمدردی رکھتی ہے۔
سراج الحق اپنی جماعت کے دباو کے باعث نواز شریف مخالف مہم سے پیچھے ہٹ سکتے ہیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا دعوی ہے کہ ن لیگ نے جماعت اسلامی کو اپنا ساتھ دینے کے بدلے میں لاہور سے 2 ایم این ایز کے ٹکٹ دینے کی پیش کش کی ہے۔ جماعت اسلامی کی قیادت اس پیش کش کو قبول کرنے کیلئے تیار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button