ایران بحث کے بجائے اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے ، امریکا

نیو یارک (نیوز وی او سی، ایجنسیاں) اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے ایران کے متنازع میزائل پروگرام، دہشتگردی کی حمایت اور انسانی حقوق کی پامالیوں پر ایک بار پھر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران بحث کے بجائے اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے ، ایران کو میزائل تجربات، دہشتگردی کی معاونت، انسانی حقوق کی پامالیوں اور سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی خلاف ورزیوں کی ذمہ داری قبول کرنا ہوگی۔ نکی ہیلی کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ ایران جوہری معاہدے کو استعمال کرکے دنیا کو یرغمال نہیں بنا سکتا۔
Load/Hide Comments