موجودہ وقت سیاسی قیادت کی تقسیم در تقسیم کا نہیں بلکہ آپس میں اتحاد و اتفاق کا ہے،چودھری شجاعت

لاہور 16 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
مسلم لیگ(ق ) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے توقع ظاہر کی ہے کہ ان کی کوششوں سے مسلم لیگی جماعتوں کا اتحاد تشکیل پا جائے گا جو ملک کی نازک سیاسی صورت حال میں اپنا کلیدی کردار ادا کر سکے گا ۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو کراچی روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو مین کیا ۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ موجودہ وقت سیاسی قیادت کی تقسیم در تقسیم کا نہیں بلکہ آپس میں اتحاد و اتفاق کا ہے تاکہ ملک کو درپیش مسائل سے باہمی مشاورت اور حکمت عملی سے نمٹا جا سکے ۔
مسلم لیگ(ق) کے صدر نے کہا کہ نیک نیتی کا ایجنڈا لے کر کراچی جا رہا ہوں جہاں غوث علی شاہ ‘ پیرپگاڑا اور دیگر لیگی رہنمائوں سے ملاقاتیں ہوں گی اور توقع کی جا سکتی ہے کہ ان ملاقاتوں کی روشنی میں مسلم لیگیوں کا آپس میں اتحاد تشکیل پا سکے گا جو موجودہ ناقص سیاسی صورت حال میں انتہائی اہم سیاسی پیشرفت اور کامیابی ہو گی ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں