امریکا اور فرانس کے صدور کی شمالی کوریا کے حوالے سے ٹیلیفون پر گفتگو

واشنگٹن(اے پی پی) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فرانس کے صدر ایمانوئل میکخواں نے جزیرہ نما کوریا کی صورت حال سے متعلق ٹیلیفون پر گفتگو کی۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وائٹ ہاؤس کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں نے شمالی کوریا اور اس کی جانب سے متعدد بار اشتعال انگیز اقدامات کے حوالے سے بات چیت کی ۔گفتگو میں دونوں صدور نے گزشتہ ہفتہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں منظور کی جانے والی قرارداد پر مکمل عمل درآمد کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں