نواز شریف آج صرف مزار علامہ اقبال پر حاضری دیں گے،ترجمان مسلم لیگ ن
اسلام آباد 14 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
پریس کانفرنس کرنے کی خبروں میں صداقت نہیں، سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے ،بیان
ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف آج (پیرکو)صرف مزار علامہ اقبال پر حاضری دیں گے ان کی پریس کانفرنس کرنے کی خبروں میں صداقت نہیں ۔ اتوار کے روز ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر سابق وزیر اعظم نواز شریف لاہور میں شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دیں گے اس کے علاوہ سابق وزیر اعظم کی دیگر کوئی سیاسی مصروفیت نہیں ہے ، سابق وزیر اعظم کی پریس کانفرنس کرنے کی خبر میں صداقت نہیں وہ سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے ۔
Load/Hide Comments






