پاکستانیوں کاخون گرمانےکیلئےایئرفورس کابھی ولولہ انگیزنغمہ جاری
اسلام آباد 14 اگست 2017
(مصباح گل چیف رپورٹر پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
ئی ایس پی آر کی جانب سے 70 ویں یوم آزادی کے حوالے سے جاری نغمے کے بعد پاک فضائیہ بھی بھی ولولہ انگیز نغمہ جاری کردیا ہے۔
سرخرو کے نام سے جاری پاکستان ایئر فورس کا نغمہ معروف گلوکار بلال اشرف نے گایا جبکہ رضوان الحق نے اس کی ڈائریکشن دی ہے۔ پی اے ایف کے ڈائریکٹر میڈیا افیئر کی جانب سے جاری کئے گئے نغمے میں دشمن کو للکار تے ہوئے پاک ایئر فورس کے جوانوں کے مناظر شامل ہیں۔ نغمے میں دیکھا گیا ہے کہ کس طرح ایئر فورس کے جوان فضاؤں کو چیرتے ہوئے ملک دشمن عناصر پر ٹوٹ پڑتے ہیں اور وطن کی خاطر ہمہ وقت جانیں قربان کرنے کے لئے بھی تیار رہتے ہیں۔
Load/Hide Comments






