بلاول بھٹو کا ہیلی کاپٹر شام 6 بجکر 42 منٹ پر بھٹو ہاکی سٹیڈیم چنیوٹ پہنچا

چنیوٹ 12 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
بلاول بھٹو کا ہیلی کاپٹر شام 6 بجکر 42 منٹ پر بھٹو ہاکی سٹیڈیم چنیوٹ پہنچا
سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ہیلی کاپٹر شام 6 بجکر 42 منٹ پر بھٹو ہاکی سٹیڈیم چنیوٹ پہنچا جہاں پر ان کے نانا ذوالفقار علی بھٹو نے بھی جلسہ عام سے خطاب کیا تھا ،بلاول بھٹو سٹیڈیم پہنچے تو انکا استقبال وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ،سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی،افضل چن اور سید حسن مرتضی کے علاوہ کارکنوں کی بڑی تعداد نے انکا استقبال کیااس موقعہ پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے۔
اور پورے ایریا کوفول سیکورٹی سے کور کیا گیا تھا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمیں بلاول بھٹو زرداری فوری طور پر سٹیلائٹ ٹاون میں کچھ دیر قیام کیا۔اور پارٹی رہنماوں سے تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں