چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی پہلے سرکاری دورے پر سری لنکا روانہ ہو گئے

لاہور(نیوز وی او سی آن لائن)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلے دورے پر سری لنکا روانہ ہو گئے ہیں جبکہ کولمبو اجلاس میں بھی شرکت کریں گے ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس2 روز اجلاس میں شرکت کے لئے سری لنکا جا رہا ہوں جبکہ اجلاس میں اہم امور پر بات چیت بھی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں انڈر 19 ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گااور ہماری کوشش ہے کہ سری لنکا سیریزکے آخری میچزپاکستان میں کھیلے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی بورڈ کے ساتھ ہمارے تنازعات چل رہے ہیں لیکن پھر بھی بھارتی کرکٹ بورڈ حکام سے پاک بھارت کرکٹ سیریز پربات چیت کرینگے تاکہ بہتر نتائج حاصل کئے جا سکیں ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں