اسرائیل نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے گھر منہدم کر دیے

مقبوضہ بیت المقدس (نیوز وی او سی) اسرائیل نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے گھر منہدم کر دیے ہیں، تینوں فلسطینیوں پر الزام ہے کہ انہوں نے یروشلم میں فلسطینی پولیس پر حملہ کیا تھا، گھروں کے انہدام کے لیے اسرائیلی پولیس پہنچی تو فلسطینیوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جب کہ اس موقع پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آنسو گیس اور ربر کی گولیوں کا استعمال بھی کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جمعرات کو مغربی کنارے میں تین مشتبہ فلسطینی حملہ آوروں کے گھر منہدم کر دیے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ دیرابو مشعل نامی گاؤں میں ان حملہ آوروں کے گھر بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب منہدم کیے گئے ، جب کہ اس دوران اس گاؤں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا ۔ فلسطینی حکام کے مطابق ان تینوں فلسطینیوں پر الزام تھا کہ انہوں نے جون میں یروشلم میں فلسطینی پولیس پر حملہ کیا تھا۔ گھروں کے انہدام کے لیے اسرائیلی پولیس اس گاؤں میں پہنچی تو فلسطینیوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جب کہ اس موقع پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آنسو گیس اور ربر کی گولیوں کا استعمال بھی کیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں