عمران خان کو بہت بڑ ا جھٹکا،مسلم لیگ (ن) کی ریلی کے دوران ہی سب سے متحرک خاتون رہنما نے تحریک انصاف چھوڑ دی
اسلام آباد 11 اگست 2017
(بیورو رپورٹ پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
اس وقت جب پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کی لاہور روانگی کے سلسلے میں ریلی کا انعقاد کرر ہی ہے اور نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کا میڈیا اپنی توجہ اس ریلی پر مرکوز کیے ہو ئے ہے۔ چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے لئے بری خبریں آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستا ن تحریک انصاف کو ایک اہم خاتون رہنما کو گنوانے کی وجہ سے بھاری نقصان اٹھانا پڑ گیا ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کی
صدر سکینہ عبداللہ خان نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا اور پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ ویڈیو ویب سائٹ زیم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سکینہ عبداللہ خان نے پیپلزپارٹی کی قیادت سے ملاقات کرکے اپنے فیصلے کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔ انھوں نے چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔






