قومی اسمبلی کا اجلاس، آٹھ نکاتی ایجنڈے میں سے صرف ایک نکتہ پر کارروائی ہو سکی

اسلام آباد 9 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی ہونے کی وجہ سے آٹھ نکاتی ایجنڈے میں سے صرف ایک نکتہ پر کارروائی ہو سکی۔ بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں خالدہ منصور اور افتخار الحسن کے اسلام آباد کے مکینوں کو راول ڈیم کا آلودہ پانی فراہم کرنے اور اس میں مچھلیوں کے خاتمے سے متعلق جبکہ جماعت اسلامی کے اراکین کا بونیر‘ دیربالا‘ دیر زیریں اور سوات کے اضلاع میں لوڈشیڈنگ سے متعلقہ توجہ دلائو نوٹس کے علاوہ عوامی مفادات میں انکشاف بل 2017ء بھی شامل تھا جبکہ صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر بحث بھی ایجنڈے میں شامل تھی تاہم ایجنڈے کے ان نکات پر کارروائی نہ ہوسکی۔
Load/Hide Comments