والد کو اللہ کے حوالے کرتی ہوں، مریم نواز کی ٹوئٹ

اسلام آباد: نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے والد کی سلامتی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ میں انہیں اللہ کے حوالے کرتی ہوں۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر اپنے والد کی روانگی سے قبل تصاویر شیئر کی اور ساتھ ہی پنجابی کا محاورہ’ باپ سراں دے تاج‘ بھی پوسٹ کیا۔
اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز نے نوازشریف کی سلامتی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اپنے والد کو اللہ کے حوالے کرتی ہوں ، اللہ میرے والد کو ہر شر سے محفوظ رکھے۔
واضح رہے نوازشریف کل جی ٹی روڈ کے ذریعے لاہور کے لیے روانہ ہوں گے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں