پاکستان
عائشہ گلالئی کے قومی اسمبلی میں خطاب پرپی ٹی آئی اراکین کااحتجاج
اسلام آباد 8 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
قومی اسمبلی کے اجلاس میں شیریں مزاری اور گلالئی آمنے سامنے آ گئیں۔ عائشہ گلالئی کی موجودگی پر شیریں مزاری نے اعتراض کیا، بولیں ہماری رکن نے کہا کہ انہوں نے پارٹی چھوڑ دی ہے، ان کو اجنبی قرار دیا جائے۔ اس پر عائشہ گلالئی بھی اپنی نشست پر کھڑی ہو گئیں، کہنے لگیں، آپ کا نکتہ اعتراض نہیں بنتا، پہلے آپ آرٹیکل 63 اے پڑھ لیں پھر بات کریں۔ڈپٹی سپیکر نے شیریں مزاری کا مطالبہ مسترد کر دیا۔ تحریک انصاف کی ناراض رکن مسرت زیب نے عائشہ گلالئی سے اظہار یکجہتی کیا۔ مسرت زیب نے گلالئی کو ان کی نشست پر جا کر پیار بھی کیا