ایڈیٹرکاانتخاب

احتساب کمیشن خیبر پختونخوانے عائشہ گلالئی کے خلاف پریس کانفرنسز کرنے والے افراد سے رابطے شروع کردئیے

پشاور 8 اگست 2017
(نصیر ظفر ریزیڈنٹ ایڈیٹر کینیڈا نیوز وائس آف کینیڈا)
احتساب کمیشن خیبر پختونخوانے عائشہ گلالئی کے خلاف پریس کانفرنسز کرنے والے افراد سے رابطے شروع کردئیے۔احتساب کمیشن کے ترجمان کے مطابق انوسٹی گیشن کے ڈائریکٹر نے عائشہ گلالئی کے خلاف پریس کانفرنسز کرنے اور ان پر کرپشن کرنے کے الزامات لگانے والے افراد سے فون پر رابطے کئے ہیں اور ان سے کہا گیا ہے کہ اگر ان کے پاس کوئی ثبوت ہے تو وہ احتساب کمیشن کے پاس جمع کروائیں ، احتساب کمیشن کے ترجمان کے مطابق عائشہ گلالئی کے خلاف کرپشن کی بات کرنے والے افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ کمپلینٹ لیکر احتساب کمیشن آجائیں، تبھی اس پر کارروائی ہوسکے گی ۔
ترجما ن کے مطابق احتساب کمیشن اپنے طورپر کسی کے خلاف کارروائی نہیں کرسکتا تاہم عائشہ گلالئی کے خلاف ثبوت کرپشن کے آتے ہیں تو وہ تحقیقات کا آغاز کرینگے۔اسی بنا پر انوسٹی گیشن کے ڈائریکٹر نے پریس کانفرنسز کرنے والے افراد سے فون پر رابطے کئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button