پاکستان
پاناما کیس جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء نے حسین نواز کی تصویر لیک کرنے کے ذمہ دار کا نام اٹارنی جنرل کو بھجوادیا
_______________
اسلام آباد:8 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کے بیٹے حسین نواز کے جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد تصویر لیک ہونے کا معاملہ حل ہوگیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ واجد ضیاء نے تصویر لیک کرنے کے ذمہ دار کا نام اٹارنی جنرل کو بھجوادیا ہے کیونکہ سپریم کورٹ نے10جولائی کو ذمہ دار کو نام اٹارنی جنرل کو بتانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد وزیراعظم کیساتھ ذمہ دار کا نام پبلک کرنے کا طریقہ کار پربھی بات ہوگی اور اٹارنی جنرل وزیراعظم کومعاملے پر جلد اعتماد میں لیں گے۔