پاکستان
حکومت فاٹا کی ترقی کو اولین ترجیح دیتی ہے، فاٹا میں ترقیاتی اقدامات کی خود نگرانی کروں گا
اسلام آباد 8 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی فاٹا سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ سے گفتگو
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت فاٹا کی ترقی کو اولین ترجیح دیتی ہے اور فاٹا میں ترقیاتی اقدامات کی وہ خود نگرانی کریں گے۔ انہوں نے یہ بات فاٹا کے ارکان پارلیمنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پیر کو ان سے قومی اسمبلی میں ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے فاٹا کے ارکان قومی اسمبلی میں ساجد طوری، بلال رحمن، سیّد جی جی جمال، بسم الله خان، الحاج شاہ جی گل آفریدی اور ناصر خان شامل تھے۔