انٹرنیشنل
لندن میں شریف خاندان کی جائیداد ضبط کر لیے جانے کا امکان: برطانوی جریدے کا دعوی
لندن 8 اگست 2017
(نصیر ظفر ریزیڈنٹ ایڈیٹر کینیڈا نیوز وائس آف کینیڈا)
برطانوی جریدے نے دعوی کیا ہے کہ لندن میں شریف خاندان کی جائیداد ضبط کر لیے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک برطانوی جریدے کی جانب سے شائع کی گئی خصوصی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ پاناما کیس فیصلے میں نااہل ہونے کے بعد نواز شریف اور شریف خاندان شدید مشکلات اور خطرات کا شکار ہے۔ برطانوی جریدے کا دعوی ہے کہ لندن میں شریف خاندان کی جائیداد ضبط کر لیے جانے کا امکان ہے۔ چونکہ شریف خاندان کیخلاف عدالت کی جانب سے لندن کی پراپرٹی کے حوالے سے فیصلہ دیا گیا ہے، اس لیے برطانوی حکومت اس پراپرٹی کو ضبط کر سکتی ہے۔ برطانوی حکومت اس جائیداد کو ضبط کرکے حکومت پاکستان کے حوالے کر سکتی ہے۔