پاکستان

نواز شریف کی بذریعہ جی ٹی روڈ لاہور روانگی، وزارت داخلہ اور قومی سلامتی کے خفیہ اداروں نے سیکیورٹی رسک قرار دیا

اسلام آباد 7 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
موٹر وے کا راستہ ہی استعمال کرنے کی درخواست ، نواز شریف ابھی تک جی ٹی روڈ سے جانے کیلئے بضد بڑے بھائی کو منانے کے لئے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف بھی ہنگامی طور پر اسلام آباد پہنچے
وفاقی وزارت داخلہ اور قومی سلامتی کے خفیہ اداروںنے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے کل بدھ کو جی ٹی روڈ کے ذریعے لاہور جانے کو سیکیورٹی رسک قرار دے دیا اور ان سے درخواست کی ہے کہ وہ موٹر وے کا راستہ ہی استعمال کریں جبکہ نواز شریف ابھی تک جی ٹی روڈ سے جانے کے لئے بضد ہیں ، بڑے بھائی کو منانے کے لئے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف بھی ہنگامی طور پر اسلام آباد پہنچے اور انھیں پنجاب کے اینٹلی جنس اداروں کی رپورٹ سے بھی آگاہ کیا کہ بڑے جلوس کے ذریعے لاہور جانا ان کے لئے خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر برائے داخلہ اموراحسن اقبال نے پیر کو پنجاب ہائو س اسلام آباد میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی جس کے دوران لاہور روانگی کے شیڈول پر مزید غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق احسن اقبال نے وفاقی ایجنسیوں کی جانب سے جی ٹی روڈ سیکیورٹی رپورٹ نوازشریف کو پیش کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی ایجنسیوں نے سابق وزیر اعظم کو جی ٹی روڈ پر سفر نہ کرنے کی تجویز دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ شرپسند عناصر سابق وزیر اعظم کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
۔تاہم سابق وزیراعظم نواز شریف نے رپورٹ مسترد کر دی اور وہ جی ٹی روڈ کے راستے لاہور جانے پر بضد ہیں۔۔۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے بھی پنجاب کے اداروں کی رپورٹس سابق وزیراعظم کو پیش کی ہیں اور مشاورتی اجلاس میں غور کے بعد پارٹی کی اعلی قیادت جی ٹی روڈ روانگی کے پروگرام کی حتمی منظوری دے گی تاہم نواز شریف ابھی تک بضد ہیں کہ وہ جی ٹی روڈ کا روٹ ہی استعمال کریں گے جس کی وجہ سے سیکیورٹی اداروں کو ان کی حفاظت کے لئے غیر معمولی انتظامات کرنا ہونگے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی ملاقات بھی ہوئی جس میں سیکورٹی اداروں کے تحفظات پر گفتگو بھی کی گئی نواز شریف کو یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اگر جی ٹی روڈ کو استعمال کریں تو کم سے کم گاڑی سے باہر نکلیں اور سیکیورٹی اداروں کی طرف سے فراہم کی گئی باکس سیکیورٹی سے بھی باہر نہ جائیں کم سے کم مقامات پر خطاب کریں ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی سیکیورٹی کے پیش نظر انھیں آخری وقت تک جی ٹی روڈ کا روٹ استعمال نہ کرنے کی درخواست کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button