انٹرنیشنل
250سے زائد جنگجو فرانس واپس لوٹے ہیں، وزیر داخلہ
فرانسیسی وزیرداخلہ گیراڈ کولمب کا کہنا ہے کہ شام اور عراق میں شدت پسند گروہ داعش کے ساتھ مل کر لڑنے والے271جنگجو فرانس واپس پہنچ چکے ہیں۔
پیرس(دنیا رپورٹ) ایک اخباری انٹرویو میں کولمب نے کہا کہ ان میں217بالغ جب کہ54نابالغ ہیں، جو فی الحال زیرحراست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال اس بارے میں اعداد و شمار جمع نہیں ہو سکے ہیں کہ کتنے فرانسیسی جہادی عراق اور شام میں مارے جا چکے ہیں۔