پاکستان

آپریشن ردالفساد، کوہلو اور ڈیرہ بگٹی میں کارروائی، 4دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی 7 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فرنٹیئر کانسٹیبلری نے بلوچستان کے ضلع کوہلو اور ڈیرہ بگٹی میں کارروائی کی، اس دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشت گرد بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے آئی ای ڈیز، دھماکہ خیز مواد اور مواصلاتی سامان بھی برآمد ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button