پاکستان
فوادچوہدری کی اپنے میڈیا سیل سے بغاوت،بلاول بھٹو کیخلاف منسوب بیان کی ترید کردی
لاہور 7 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے اپنے میڈیا سیل سے بغاوت کرتے ہوئے اپنے سے منسوب بیان کو مسترد کر دیا،انہوں نے کہاکہ بلاول سے متعلق بیان میرا نہیں،ان کا احترام کرتا ہوں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے میڈیا سیل نے پارٹی ترجمان فواد چوہدری سے بیان منسوب کرکے جاری کیا تھا کہ زرداری بلاول کے سیاسی مستقبل کا جنازہ نکالنے پر بضد ہیں۔ اس بیان کی فواد چوہدری نے تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ بلاول سے متعلق بیان میرا نہیں، ان کا احترام کرتا ہوں۔ واضح رہے پی ٹی آئی کے میڈیا سیل نے بلاول بھٹو کیخلاف فواد چودھری سے بیان منسوب کر کے جاری کیا تھا۔