ایڈیٹرکاانتخاب

مسلم لیگ (ن) کی حکومت مشکل ترین حالات کے باوجود عوام کی خدمت کیلئے اپنے منشور پر عمل پیرا ہے ،ْمشاہد اللہ خان

اسلام آباد 7 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
لیگی قیادت نے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا ،ْ کچھ ریاست مخالف عناصر حکومت کو غیر مستحکم کرنے کیلئے سازشیں کر رہے ہیں ،ْ انٹرویو

مسلم لیگ (ن) کے رہنما وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت مشکل ترین حالات کے باوجود عوام کی خدمت کیلئے اپنے منشور پر عمل پیرا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے مگر کچھ ریاست مخالف عناصر حکومت کو غیر مستحکم کرنے کیلئے سازشیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محمد نوازشریف ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں اور عوام ان سے بے پناہ محبت کرتی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے تحفظات کے باوجود سپریم کورٹ کے فیصلے کو قانون کی بالادستی کیلئے تسلیم کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button