ایڈیٹرکاانتخاب
میڈیا کو غیر جانبدار طریقے سے کردار ادا کرنا ہو گا، شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد (نیوز وی او سی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میڈیا جمہوری نظام میں ایک اہم شراکت دار ہے ۔ میڈیا کو عوام تک معلومات کی فراہمی میں غیر جانبدار طریقے سے ایک ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہو گا ۔ وزیر اعظم ہفتہ کو وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور وزیر اعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے وزیر اعظم ہائوس میں ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم کو اطلاعات و نشریات کی وزارت کے کام کرنے کے طریقہ کار سے متعلق بریفنگ دی گئی۔