الرقہ میں دو ہزار جنگجو اب بھی موجود ہیں، مکگرک
الرقہ(نیوز وی او سی)شام میں اتحادی فورسز کیلئے خصوصی امریکی مندوب بریٹ مکگرک نے بتایا ہے کہ الرقہ میں دو ہزارجنگجواب بھی موجود ہیں،جنگجو فرار ہونے کے بجائے آخری دم تک لڑنا چاہتے ہیں، شامی فورسز الرقہ کا 45 فیصد علاقہ بازیاب کرا چکی ہیں،سریئن ڈیموکریٹک فورسز اس اہم ٹھکانے کی بازیابی کی کیلئے سرگرم ہے ۔شامی شہر الرقہ میںداعش کے دو ہزار جنگجو موجود ہیں۔ امریکی اتحادی سریئن ڈیموکریٹک فورسز جہادیوں کے اس اہم ٹھکانے کی بازیابی کی کوششوں کیلئے سرگرم ہے ، تاہم انہیں ان جنگجوؤں کی مزاحمت کا سامنا ہے ۔ شام میں اتحادی فورسز کیلئے خصوصی امریکی مندوب بریٹ مکگرک نے بتایا ہے کہ شامی فورسز الرقہ کا 45 فیصد علاقہ بازیاب کرا چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تقریبا دو ہزار جنگجو اب بھی الرقہ میں موجود ہیں، جو فرار ہونے کے بجائے آخری دم تک لڑنا چاہتے ہیں۔