یمن:امریکی و اماراتی فوج القاعدہ کیخلاف فوجی آپریشن میں شریک
مقصد دہشت گردانہ کارروائیوں کو قابو اور منصوبہ بندی کی کوششوں کو ناکام بنانا ہے
واشنگٹن (نیوز وی او سی)پینٹاگون کے ترجمان نیوی کیپٹن جیف ڈیوس کا کہنا ہے کہ امریکی و اماراتی فوج القاعدہ کیخلاف فوجی آپریشن میں شریک ہیں، اس کا مقصد دہشت گردانہ کارروائیوں کو قابو میں رکھنا اور منصوبہ بندی کی کوششوں کو ناکام بنانا ہے ،جنوبی یمن میں القاعدہ کی ذیلی شاخ AQAP خاصی سرگرم ہے ۔امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے ترجمان نیوی کیپٹن جیف ڈیوس کا کہنا ہے کہ یمن میں القاعدہ کی قوت کو کم سے کم کرنے کے عمل میں امریکی فوج نے اماراتی فوجی دستوں کے ساتھ تعاون جاری رکھا ہوا ہے ۔ ڈیوس کے مطابق اس کا مقصد القاعدہ کی شاخ کی منظم دہشت گردانہ کارروائیوں کو قابو اور منصوبہ بندی کی کوششوں کو ناکام بنانا ہے ۔ امریکی وزارت دفاع نے اس کی تصدیق کی تھی کہ خصوصی فوجی دستے یمن میں متحدہ عرب امارات کے فوجیوں کی معاونت جاری ہے۔