انٹرنیشنل

گجرات : راہل گاندھی کی گاڑی پر بی جے پی کارکنوں کا حملہ

احمد آباد (نیوز وی او سی) بھارت کی مغربی ریاست گجرات میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کی گاڑی پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنوں نے حملہ کر دیا۔ گاڑی کے سامنے آکر سیاہ پرچم لہرانے کے علاوہ پتھراؤ بھی کیا گیا ۔ راہل گاندھی گجرات میں ضلع بناس کانٹھا کا جائزہ لینے پہنچے تو اس ناخوشگوار صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ۔ ریاستی حکومت نے راہل گاندھی کو بلٹ پروف کار پیش کی ، تاہم انہوں نے یہ کار قبول کرنے سے انکارکردیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button