آرمی چیف کا یوم شہداء پولیس پر خصوصی پیغام
راولپنڈی 5 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
پولیس کے شہداء اور ان کے بہادر گھرانوں کو سلام پیش کرتے ہیں : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
آج ملک بھر میں یوم شہداء پولیس منایا جا رہا ہے۔اس موقع پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کے شہداء اور ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ہماری قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بھی اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ہم پاک فوج اور پولیس کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے 60 ہزار سے زائد پولیس جوانوں کو انسداد دہشتگردی کی تربیت دی ۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے سندھ کے 17 ہزار ، پنجاب کے 20 ہزار، خیبر پختونخواہ کے 18 ہزار اور بلوچستان پولیس کے 3 ہزار نوجوانوں کو خصوصی تربیت دی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے اسلام آباد پولیس کے بھی 600 جوانوں کو خصوصی تربیت دی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں بتایا کہ پاک فوج نے آزاد جموں و کشمیر پولیس کے 2200 جوانوں اور گلگت بلتستان پولیس کے 150 جوانوں کو خصوصی تربیت دی ۔