سلم لیگ ن نے سیتا وائٹ کی بیٹی ٹیریان کو پاکستانی سیاست میں لانے کی تیاریاں شروع کر دیں
اسلام آباد 5 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
ٹیریان کو عمران خان کے خلاف استعمال کرنے کے لئے کروڑوں ڈالرز کی پیشکش کی جائے گی
پاکستان مسلم لیگ ن نے عمران خان کے خلاف ایک اور پینترا تیار کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے عمران خان کے خلاف اب سیتا وائٹ کی بیٹی ٹیریان کو استعمال کرے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ٹیریان پاکستانی سیاست میں لانے کے لیے کروڑوں ڈالرز کی پیشکش بھی کی گئی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو بدنام کرنے اور سیاسی طور پر ناک آؤٹ کرنے کے لئے سیتا وائٹ کی بیٹی ٹیریان کو پاکستان کی سیاست میں لانے کی تیاری کر چکی ہے۔
ایک نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ نا اہلی کیس اور ریفرنسز میں پھنسی ہوئی مسلم لیگ ن کسی بھی حد تک جانے کا ارادہ کر چکی ہے ایک منصوبہ بندی کے تحت کسی طریقے سے عمران خان کے خون کا نمونہ لے کر اس میں نشہ آور اشیاء کی ملاوٹ کر کے ایک میڈیکل رپورٹ بنا دی جائے جس سے یہ تاثر پیدا ہو کہ عمران خان نشہ آور ادویات استعمال کرتے ہیں۔ نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈونگا گلی میں بیٹھے ہوئے نا اہل وزیراعظم نواز شریف اپنے انتقام کی تسکین کے لئے کسی بھی حد تک جانے کا ارادہ کر چکے ہیں اور آنے والے دنوں میں قومی سیاست میں مزید گند سامنے آئے گا۔