پاکستان
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا بے نظیر بھٹو انٹرنیشل ائیر پورٹ پر انٹرنیشل امیگریشن سیکشن کا اچانک دورہ
اسلام آباد 5 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
انتظامات کا جائزہ اور ہدایت کی کہ امیگریشن کے لئے سختی سے قطار بندی پر عمل کیا جائے اور کسی کو وی آئی پی ہروٹوکول دینے سے گریز کرنے کی ہدایت
شفٹوں میں ڈیوٹیاں جہازوں کی آمد اور مسافروں کے لوڈ کے تناسب سے لگائی جائیں تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے
انہوں نے مسافروں سے امیگریشن سروس کے معیار کے حوالے سے بھی استفسار کیا
مسافروں نے اسے تسلی بخش قرار دیا
احسن اقبال نے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو پاکستان آمد پر امیگریشن عملے کے رویے سے خوشگوار احساس ہونا چاہیے
بیرون ملک سے آنے والے مسافروں نے وفاقی وزیر داخلہ کو اچانک اپنے درمیان دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا