کرپشن کی رپورٹس اور ڈائریکٹر کالجز کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد عامر جان کاڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کے خلاف ایکشن۔
گوجرانوالہ 5 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
سروسز سیکریٹری ہائر ایجوکیشن کے سپرد کرنے کے لیے مراسلہ جاری ،
ڈپٹی کمشنر کے حکم پر ریکارڈ سیل۔
ڈپٹی کمشنر محمدعامر جان نے کلاس فور کے ملازمین کی بھرتی میں کرپشن کی رپورٹس اور ڈائریکٹر کالجز کی سفارشات پر نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کے دفتر کا تمام ریکارڈ قبضہ میں لیتے ہوئے سیل کر دیا ہے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کی خدمات سیکریٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب کے سپرد کرنے کے لیے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے ۔بھرتی سے متعلق تمام ریکارڈ میں ممکنہ ردوبدل کے پیش نظر سرکاری تحویل میں لے کر سیل کر دیا گیاہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کرپشن معاشرے کا کینسر ہے لہذاکرپشن میں ملوث افسران کو کسی صورفت معاف نہیں کیا جائے گا ایسے افسران کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہو ں نے کہاکہ کرپشن میں ملوث افسران کوسرکاری نوکری کرنے کاکو ئی حق نہیں ہے۔