پاکستان

اسکولوں و کالجوں کی عمارتوں میں ناقص مٹیریل استعمال کرنے والے ٹھیکیداروں کیخلاف مقدمے درج کروائے جائیں،صوبائی وزیر تعلیم سندھ جام مہتاب حسین ڈھر

سکھر 5 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
سندھ کے صوبائی وزیر برائے تعلیم جام مہتاب حسین ڈہر نے کہا ہے کہ اسکولوں و کالجوں کی عمارتوں میں ناقص مٹیریل استعمال کرنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف مقدمے درج کروائے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپور ماتھیلو میں تعلیم کی بہتری کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں محکمہ تعلیم و ایجوکیشن ورکس کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع گھوٹکی کی تمام ترقیاتی اسکیموں کا معیار بہتر بناکر جلد از جلد مکمل کی جائیں تاکہ لوگوں کو فائدہ حاصل ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے افسران سچائی و ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دیں تو سندھ میں کوئی اسکول بند نہیں رہے گا اور حکومت سندھ کے دیے گئے فنڈز شفاف طریقے سے خرچ کیے جائیں تو کسی اسکول میں فرنیچر کی کمی نہیں ہوگی اور نہ ہی عمارتیں ناکارہ بنے گی اس لیے افسران کو چاہیے کہ وہ تعلیم کی بہتری کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کریں تاکہ سندھ کے بچوں کو مستقبل روشن بن سکے ۔
انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کو ہدایت کی کہ جن اسکولوں کی عمارتیں زبوں حال ہیں یا جہاں پر فرنیچر کی کلت ہے تو لسٹ فراہم کی جائے تاکہ مسائل کو فوری طور پر حل کیا جاسکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم میں حکومت سندھ کی مقرر کردہ پالیسی کے تحت ہی بھرتیاں و تبادلے ہوں گے اس حوالے سے کسی قسم کی سفارش کو قبول نہیں کیا جائے گا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button