پاکستان

حلفاً کہتی ہوں کہ عائشہ گلالئی نے جو کہا 100 فیصد سچ ہے ۔ ماروی میمن کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

اسلام آباد 5 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن نے آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عائشہ گلالئی نے جرأت کا مظاہرہ کیا۔ میں عائشہ گلائی کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں حلفاً کہتی ہوں کہ عائشہ گلالئی نے جو کچھ کہا وہ سو فیصد سچ ہے۔ عائشہ واحد نہیں ہے۔ بلکہ جو خواتین خاموش ہیں عائشہ نے انہیں بھی آواز دی ہے۔جو عائشہ کے خلاف بات کر رہے ہیں وہ جانتے ہیں کہ عائشہ گلالئی بالکل سچ کہہ رہی ہیں۔ وہ لوگ اپنی سیاست اور نشستیں بچانے کے لیے خاموش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو عائشہ کو استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ابھی تو بات شروع ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button